139

فتح جنگ ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے پرائیس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ

فتح جنگ ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے پرائیس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی ، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی او انڈسٹری اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کے ممبران نے شرکت کی فتح جنگ سے سید وجاہت علی شاہ ہمدانی اور صدر انجمن تاجران فتح جنگ حاجی فضل خان نے شرکت کی۔اور تمام تحصیلوں کی انجمن تاجران کےصدورنے شرکت کیڈپٹی کمشنر اٹک نے قیمتوں کا جائز لیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تاجر حضرات کا اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے کہا کہ اپنی اور اپنے ورکرز کی کورونا ویکسینیشن لازمی کروائیں۔تاجر حضرات کی سہولت کے لیے کورونا موبائل یونٹ بازار کے مختلف مقامات پر موجود ہو گی جس سے تاجر حضرات اپنی اور اپنے ورکرز کی ویکسینیشن کروا سکیں گے۔ڈی سی اٹک کا کہنا تھا کے اگر ہم نے لاک ڈاؤن سے نجات حاصل کرنا ہے تو اس کا واحد حل ویکسینیشن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں