7

سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں –

سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب بدھ سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ ان تین ممالک کا سفر کر سکیں۔

Comments





Source Ary News Urdu

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں